Live Updates

جس کمپنی کے کیس میںبلاول کو نیب نے طلب کیا ، ان کی عمر اس وقت ایک سال سے بھی کم تھی،رہنما پیپلزپارٹی

نیب کے سیاسی عزائم بے نقاب ہورہے ہیں جبکہ 26 ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے معاہدے کا حکومتی جھوت بے نقاب ہو چکا،فرحت اللہ بابر

اتوار 9 دسمبر 2018 20:20

جس کمپنی کے کیس میںبلاول کو نیب نے طلب کیا ، ان کی عمر اس وقت ایک سال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ جس کمپنی کے کیس میںبلاول بھٹو زرداری کو طلب کیا گیا ہے ان کی عمر اس وقت ایک سال سے بھی کم تھی نوٹس صرف پارٹی قیادت پردباؤ بڑھانے کی کوشش ہے نیب کے سیاسی عزائم بے نقاب ہورہے ہیں جبکہ 26 ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے معاہدے کا حکومتی جھوت بے نقاب ہو چکا۔

معاہدہ موجودہ حکومت نے نہیں اسحاق ڈار نے کیا تھا وزیراعظم جھوٹ سامنے آنے پر معافی مانگیں اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری پیغام میںفرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کوطلبی کونوٹس جاری ہونا پارٹی قیادت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے کیونکہ جس کمپنی کے کیس میںانہیں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اس وت بلاول بھٹو زرداری کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی اور وہ انتہائی کم شیئر کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ نیب ایسے اقدامات سے نیب کے سیاسی عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں علاوہ ازین اپنے دوسرے پیغام میں ا نہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 26 ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے معاہدے کا حکومتی دعویٰ جھوٹا ثابت ہو چکا۔ اس معاہدے پر موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ اسحاق ڈار نے دسمبر 2016 میںدسخط کئے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان کریڈٹ لے کر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ سچ سامنے آنے پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات