Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی تاجروں سے ملاقات کے مثبت نتائج آنا شروع

وزیراعظم عمران خان کی تاجروں سے ملاقات کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 11:39

وزیراعظم عمران خان کی تاجروں سے ملاقات کے مثبت نتائج آنا شروع
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی آ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد مثبت اقدامات کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بڑی لہر آ گئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس 39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کر لی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی سے 138 روپے 50 پیسے سے آغاز ہوا۔واضح رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے اتوار کو کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں سہولت دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیز حکومت کو کئی شعبوں میں مدد کر سکتی ہیں ‘ تعلیم، صحت ، گورننس اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی کے استعمال سے جدت اور سروس ڈیلیوری میں بہتری لائی جا سکتی ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت کے دروازے ہمیشہ پرائیویٹ سیکٹر کے لئے کھلے ہیں۔ ملاقات میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ون ونڈو سہولت کی سروسز کی ڈیجائزیشن اور ٹیکس کے امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور او آئی سی سی آئی کے صدر عرفان وہاب، چیئرپرسن اینڈ سی ای او یونی لیور پاکستان اور نائب صدر او آئی سی سی آئی شازیہ سید ، اینگرو پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آرگنائزیشن غیاث الدین، جنت الیکٹرک پاکستان کے سی ای او صارم شیخ، سیمنٹسپاکستان کے ایم ڈی ہیلمٹ وون سٹریو، سٹینڈر چارٹر بینک پاکستان کے سی ای او شہزاد جی دادا، ایم ڈی ایبٹ لیبز لمیٹڈ انیس احمد ، آئی بی ایم پاکستان کے سی ای او غضنفر علی اور مائیکرو سافٹ پاکستان سی ای او عابد زیدی شامل تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات