آزادجموںو کشمیریونیورسٹی میں 2روزہ قومی سطح کا کتب میلہ کل ہوگا

پیر 10 دسمبر 2018 13:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) آزادجموںو کشمیریونیورسٹی میں 2روزہ قومی سطح کا کتب میلہ کل11دسمبر سے شروع ہوگا، وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی ہدایت پر پہلی مرتبہ جامعہ کشمیر میں پاکستان بھر سے 15بک سیلرز،پبلشرزاپنے سٹال لگائیں گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ کشمیر کے مطابق کتب میلہ2روز تک جاری رہے گا، جس کی افتتاحی تقریب 11دسمبر کو صبح 10بجے یونیورسٹی چہلہ کیمپس میں ہو گی، جبکہ اس میلے کا اختتام 12دسمبر کی شامل ہو گا، کتب میلے کے انعقاد کا مقصد جہاں یونیورسٹی میں ادبی سرگرمیوں کا فروغ ہے وہاں طلبہ کو مطالعہ کیلئے مختلف موضوعات پر کتابیں مہیاہونگی، جامعہ کشمیر کی سینٹرل لائبریری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کے مطابق کتب میلہ کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :