وزیر اعظم آزاد کشمیر اور جرمن سفیر مسٹر مارلن کوبلر کا ریجنل بلڈ سنٹر کا تفصیلی معائنہ

منگل 11 دسمبر 2018 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور جرمن کے پاکستان میں سفیر مسٹر مارلن کوبلر نے منگل کے روز جرمن حکومت کے تعاون سے بننے والے ریجنل بلڈ سنٹر کے افتتاح کے بعد اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اور جرمن سفیر دو منزلہ عمارت میں قائم بلڈ سنٹر کے تمام شعبہ جات میں گئے اور وہاں نصب کی گئی جدید مشینری دیکھی اور وہاں خون عطیہ کرنے کے لیے موجود افراد سے بھی ملے وزیر اعظم اور جرمن سفیر پچاسویں بار خون عطیہ کرنے والے ضیاء الرحمن جو بلڈ سنٹر کا ملازم بھی ہے کو سرٹیفکیٹ دیا ۔

متعلقہ عنوان :