چیف جسٹس کا جنوری میں پولیس اصلاحات سامنے لانے کا اعلان
کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت کا سنگ بنیاد، نئی عمارت کوتاریخی قدیم پتھروں سے بنایا جائے گا، پاکستان سیکرٹریٹ میں مختص7 ایکڑاراضی پر3سال میں عمارت تعمیر کی جائے گی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کا تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 11 دسمبر 2018 17:16
(جاری ہے)
عمارت میں بیٹھنے والے لوگ زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
ہم انصاف کرنے والے اداروں کو مضبوط کرتے ہیں۔ میرے بعد آنے والے بھی انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوا۔اس ملک کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتیں عطا کیں۔ خامیوں پرقابو پا کرملک کی تقدیربدل سکتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے خاندان کی طرح اس ملک کیلئے بھی قربانی دیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بلاوجہ مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں پولیس اصلاحات سامنے لائیں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آئندہ 30 سالوں تک پاکستان کی آبادی 45 کروڑ ہونے کا امکان ہے۔ آبادی کنٹرول کرنے کیلئے پرعزم تحریک شروع کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025ء میں پانی کے بحران کا شکارہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے بھی کہا کہ 2025ء تک آبی بحران کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ڈیمز بنانے اورپانی کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نہیں معلوم کراچی میں پانی کی قلت کیوں ہوئی۔ کراچی میں پانی بحران کی وجہ مافیا ہے۔ کیا قبضہ مافیا کے سامنے سرجھکائیں؟ بہترمینجمنٹ کے ساتھ پانی کی قلت کو دورکیا جا سکتا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہے کہ کیا کمی ہے اوراسے کیسے پورا کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ میں پانی کی سطح بہت نیچے جا چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.