سینئر صحافی عرفان مغل کے بھائی قاسم مغل مقبوضہ کشمیر میں انتقال کر گئے

منگل 11 دسمبر 2018 17:58

کوٹلی11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سینئر صحافی عرفان مغل کے بھائی قاسم مغل مقبوضہ کشمیر میں انتقال کر گئے ۔گذشتہ روز مقبوضہ کشمیرکے گائوں سرن کوٹ ماڑہ مغلاں پونچھ کے مقام پر نماز جنازہ کے بعد ان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔یاد رہے کہ عرفان مغل کے یہ مرحوم بھائی مقبوضہ کشمیر کے اندر ہی مقیم تھے۔ ہجرت کے وقت ان کے یہ بھائی اپنے آبائی گائوں میں ہی رہ گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر صحافی شوکت ناز،ساجد الرب، شوکت قمر،بشیر دانش بیگ،شعور کمال،رضوان قریشی،شہباز حیدری،طارق لون،شاہنواز بٹ،زاہد آصف سلطان،ماجد آرائیں،بشارت بخاری،ڈوگرہ ذوالفقار ملک،زمرد حسین چوہدری،کاشف شبیر،راجہ ضیافت علی خان،چوہدری عمر خطاب،شاہ حسین،حافظ ندیم و دیگر احباب نے عرفان مغل کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور مغفرت کی دعا کی اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :