بہائو الدین زکریا یونیوسٹی کے پروفیسر بازیاب، اغواء میں طلبہ ہی ملوث نکلے

بدھ 12 دسمبر 2018 23:24

بہائو الدین زکریا یونیوسٹی کے پروفیسر بازیاب، اغواء میں طلبہ ہی ملوث ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ملتان کی بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارسٹری (جنگلات) کے پروفیسر واصف نعمان کو اغواء کے فوراً بعد بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واصف کو نامعلوم کار سوار ملتان پبلک سکول روڈ سے اغوا کرکے لے گئے تھے جس پر طلبا نے یونیورسٹی کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پروفیسر واصف کے اغواء میں ملوث تین افراد کو ایک گاڑی سے حراست میں لے لیا جو یونیورسٹی کے ہی طالبعلم تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار طالب علموں نے استاد کے اغواء کا اعتراف کیا جس کے بعد پروفیسر واصف کو بازیاب کرایا گیا۔ اس کیس میں مزید 2 طالبعلموں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ بی زیڈ میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتار 5ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔