صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر شوگر، کولیسٹرول سے بچا جا سکتا ہے ، ڈاکٹر تحسین ضمیر

بدھ 12 دسمبر 2018 23:33

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر نے کہا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی اختیار نہ کرنے کے باعث شوگر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام زیر اہتمام شوگر، ہاپرٹینشن، کولسٹرول،یورک ایسڈ و دیگر بیماریوں کی تشخیص کیلئے انڈرگرایجوئیٹ بلاک اور ٹیچنگ ہسپتال میں لگائے گے میڈیکل کیمپس کے شرکاء سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپس میں یونیورسٹی اساتذہ، طلبائو طالبات اور ملازمین کی بڑی تعداد نے خون کے نمونہ دئیے ۔اس موقع پر شرکاء کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر تحسین ضمیر نے کہا کہ خون میں کولسٹرول کی زیادتی سے جان لیوا بیماریاں پید ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر صحت مندانہ طرز زندگی کی بدولت ٹائپ 2ذیابیطس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خون میں شوگر اور کولسٹرول کی زیادتی کا جلد معائنہ کر وا لیا جائے تو ہارٹ اٹیک ، سٹروک ، گردوں کے فیل ہونا سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں ڈپی این پی مشین استعمال کی گئی ہے جو کہ پاکستان بھر میں بہت کم مشینیں ہیں۔