خواجہ برادران کرپشن کی وجہ سے قانون کے شکنجے میں آئے ہیں، ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اعجازاحمدچوہدری ، عمر ڈار

جمعرات 13 دسمبر 2018 03:10

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمدچوہدری اور وسطی پنجاب کے صدر عمر ڈار نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کیلئے پاک سر زمین تنگ ہو چکی ہے، خواجہ برادران پیراگون سٹی میں کرپشن کی وجہ سے قانون کے شکنجے میں آئے ہیں، کرپشن اور ملکی دولت لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، کرپشن نے ملکی معیشت کوتباہ کیا اور غربت میں اضافہ ہوا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم رکھتی ہے، خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، دنیا کے تمام مہذب ممالک عام شہریوں کی زندگی پر پڑنے والے کرپشن کے بدترین اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں، کرپشن نے ایک جانب اداروں کو تباہ جبکہ دوسری جانب عوام سے ان کی بنیادی سہولتیں تک چھین لیتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے اس مسئلے پر لوگوں کو آگاہ کیا، نئے پاکستان میں کسی لٹیرے کی جگہ نہیں ہے، کرپشن کے خلاف قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے، بعدازاں چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں انصاف لائرز فورم کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی، ہر پولنگ اسٹیشن پر وکلاء کی ٹیمیں موجود ہونگی، عوام گھروں سے باہر نکل کر آزادانہ طور پر اپنے حق راہ دہی استعمال کریں، کرپٹ ٹولے کو مستر د کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔