Live Updates

سعودی عرب کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہونے جارہا ہے. اسد عمر

معاشرے میں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ پاکستان کے عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں. وفاقی وزیرخزانہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 دسمبر 2018 11:18

سعودی عرب کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہونے جارہا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 دسمبر۔2018ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہونے جارہا ہے. وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیند ہمارے کورٹ میں ہے اور کابینہ سے مشورہ لینے کے بعد آئندہ ہفتے اس پر اعلان ہوجائے گا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دوسرے لوگوں کے ذریعے پیغام پہنچ رہا ہے کہ جلدی کریں.

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پاکستان کے عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں.

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرنے والوں کی قدر کرتا ہوں اور مجھے صرف اس سے دلچسپی ہے کہ عوام کی بہتری کے لیے کون کام کررہا ہے. وزیر خزانہ نے کہا کہ جب بھی عوام سے ملتا ہوں تو وہ پوچھتے ہیں کہ چوروں کو جیل میں کب ڈالیں گے.

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ملک میں انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ جیب کاٹنے والے کو جیل ہو تو ملک لوٹنے والے کو بھی ہو. وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کون کا افسر کس کے قریب ہے، مجھے کام کرنے والے کی قدر ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میں زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ بات کرتا ہوں تو یہ کہتے عمران خان کو سمجھائیں کرپشن کرپشن کی باتوں سے آگے بڑھیں جبکہ عوام کہتے ہیں کہ چوروں کو کب بند کریں گے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو سمجھنے کی ضرورت شرح تبادلہ کو جب مصنوعی طور پر برقرار رکھتے ہیں تو اس کے نتیجے میں برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہوتی ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوتے ہیں. وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کون کا افسر کس کے قریب ہے، مجھے کام کرنے والے کی قدر ہے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات