لس بیلہ پولیس کے اہلکار نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی

جمعرات دسمبر 17:10

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) لس بیلہ پولیس کے اہلکار نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق لس بیلہ پولیس کے اہلکار ثناء اللہ رونجھو ولد محمد نے ساحلی علاقے گڈانی میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

متوفی کی ڈیوٹی گڈانی میں تھی اور بیلہ کے مضافاتی علاقے اسماعیلانی کے گوٹھ کماچہ کا رہائشی تھا۔متوفی کی لاش سول ہسپتال بیلہ لائی گئی جہاں لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور ہسپتال اسٹاف نے نعش وصول کی۔ جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد نعشں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :