ین جی اوز ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر سے این او سی لیکر کام کریں ،ڈپٹی کمشنر بدین

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:42

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے کہا ہے کہ ضلع میںکام کرنے والی این جی اوز کو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو اپنے پروجیکٹ کے متعلق آگاہی دے کر این او سی لینا ضروری ہے جو این جی اوز ضلع انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر سے این او سی نہیں لے گی اور سندھ حکومت کی جانب سے جس این جی اوز پر پابندی عائد کی گئی ہے انہیں ضلع میں کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں مختلف این جی اوز کے نمائندوں سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بدین کو ہدایت کی کوئی ایسا طریقہ کار بنایا جائے جس سے ہر ماہ ضلع میں کام کرنے والی ہر این جی اوزکے پروجیکٹ اور کونسی این جی اوز کہاں کام کر رہی ہے اس متعلق معلومات مل سکے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کیپٹن رٹائرڈ بلال شاہد راؤ کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بڑی تعدا میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :