ڈیرہ اسماعیل خان، شوگرمل مالکان سے مذاکرات کامیاب

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:25

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی ہدایت پرسیکرٹری فوڈخیبرپختونخوااکبر خان اورڈائریکٹرفوڈکے پی کے /کین کمشنرسعادت حسن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرفوڈ سید آصف علی شاہ ،کمشنرڈیرہ جاویدمروت ،آرپی اودارعلی خٹک نے گنے کی کرشنگ سیزن کے آغازکے حوالے سے مقامی چارشوگرملوں کے اکابرین سے مذاکرات کیے ۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے دوران ڈپٹی کمشنربرکت اللہ مروت ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرنذیرالرحمان وزیر،اے ایف سی سردار راشدخان سدوزئی ،کین انسپکٹرچوہدری خلیق الرحمان اورانسپکٹرسردارجنید احمد گنڈہ پورموجودتھے ۔مذاکرات کامیاب ہوگئے جس میں فیصلہ کیاگیاکہ مقامی شوگرملوں کے مسائل کوجلدحل کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :