
ڈاکٹروں نے کمرکےعلاج کیلئے سرجری کی تجویز دی،اسحاق ڈار
دنیا بھر میں جائیداد یا بینک اکاؤنٹ نہیں، موجودہ حکومت کی توجہ معیشت کی بجائے سیاسی انتقام پر ہے، شہبازشریف کیساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی لندن میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 13 دسمبر 2018
18:23

(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے کہا کہ میری نہ صرف لندن بلکہ دنیا بھر میں کہیں کوئی جائیدا دیا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی توجہ معیشت کی بجائے سیاسی انتقام پر ہے۔ شہبازشریف کیساتھ جوہوا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت 90 کی دہائی والی سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جاکر پاکستانیوں سے متعلق کرپشن سے متعلق جھوٹی بیان بازی بند ہونی چاہیے۔ پاکستان نے کینیڈا اور اٹلی کی معیشت کو پیچھے چھوڑ کرجی 20 میں شامل ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز کیلئے بجٹ میں 101ارب روپے مختص کیے۔ چندوں سے خیراتی ادارے چلتے ہیں ملک نہیں چلتے ۔انہوں نے کہا کہ کمر درد کی تکلیف میں مبتلا ہوں۔ ڈاکٹرز نے سرجری کی تجویز دی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں نیب نے نیا پراسیکیوٹر تعینات کر دیاہے ۔عمران شفیق کی جگہ اب افضل قریشی اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں پیش ہوں گے۔افضل قریشی نیب لاہور میں فرائض سرا نجام دے رہے ہیں۔افضل قریشی ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ عمران شفیق کے مستعفی ہونے پر افضل قریشی کو ریفرنس کا پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
دوحہ میں آج عرب-اسلامک اجلاس، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش
-
سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا
-
ترکی: اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن پر شدید احتجاج
-
دوحہ حملے کے بعد پاکستان نے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز دیدی
-
علیزے اورحمزہ کے ریسیپشن کی تقریب نے ناظرین کا دل جیت لیا
-
قطر ہمارا مضبوط اتحادی ہے‘ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، امریکی صدر
-
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی مشیرامورِ خارجہ سے ملاقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور
-
پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ
-
سیلاب سے متاثرہ گھریلو صارفین کے 1 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان
-
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، وزیراعظم
-
جنگوں کے بدلتے نظریات
-
الزائمر کی تشخیص: برطانیہ میں نئے ’انقلابی‘ بلڈ ٹیسٹ کا تجرباتی آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.