سوئٹزرلینڈ میں آرکیالوجی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے زیورخ عجائب گھر کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے سوئٹزرلینڈ میں آرکیالوجی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے زیورخ عجائب گھر کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط سینئر وزیر خیبر پختونخوا برائے آرکیالوجی،سیاحت ثقافت،کھیل ونوجوانان امور عاطف خان نی سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ بدھ مت آرٹ کی نمائش میں شرکت کے دوران کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری آرکیالوجی شاہد زمان بھی موجود تھے۔ایم او یو کا مقصد آرکیالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانا اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔نمائش میں چائنہ جاپان اور کوریا سمیت دیگر ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی۔نمائش میں پشاور میوزیم کارکھاگیا 9 فٹ لمبا مجسمہ سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ نمائش میں بدھا کا مجسمہ دیکھ کر انکے پیروکار انتہائی خوش ہیں اور سب کی نظریں بدھا کے مجسمے پر جمی ہوئی ہیں۔

نمائش میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عاطف خان نے انکو خیبر پختونخوا میں موجود بدھ مت کے آثار سے آگاہ کیا۔2000سال سے زائد قدیم بدھ مت کے آثار کے بارے میں سن کر انکے پیروکار انتہائی خوش ہوئے اور اسے محفوظ بنانے پر خیبر پختونخوا حکومت شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر عاطف خان نے چائینہ میں بدھ مت مذہب کے اعلیٰ ترین راہب وین بھیکو وپاساما تھیرو سے ملاقات کی اور انہیں خیبر پختونخوا آنے کی دعوت بھی دی۔

سینئر وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑی تعداد میں بدھ مت کے آثار موجود ہیں جیسے مزید محفوظ بنانے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات آٹھارہی ہے۔جس سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملیں گا۔انہوں نے کہا کہ سوئٹز رلینڈ میں منعقدہ بدھ مت نمائش میں شرکت کرنے کا مقصد اسکے پیروکاروں کو خیبر پختونخواہ میں موجود ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ سے آگاہ کرنا ہے۔

خیبر پختونخوا میں موجود بدھ مت کے آثار انکے پیروکاروں کے لئے مذہبی درجہ رکھتے ہیں اور یہ لوگ اسے دیکھنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے جس سے نہ صرف آمدن کے حصول میں اضافہ ہوگا بلکہ جاپان،چائینہ اور کوریا سمیت دیگر ممالک میں موجود بدھ مت کے پیروکاروں کے لئے بھی خوشی کا باعث ہے جن سے پاکستان اور ان ممالک کے درمیان اچھے تعلقات بھی استوار ہونگے۔

اعلیٰ ترین راہب نے سینئر وزیر کو بہت جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سینئر وزیر عاطف خان نے اس موقع پر جاپان اور کوریا کے وفود کو بھی خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دی اور بدھ مت پیروکاروں کے لئے اپنی مذہبی جگہیں دیکھنے کے لئے آسان شرائط پر ویزہ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :