اینٹی کرپشن ٹیم کا سول جج کے ہمراہ چھاپہ، اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:20

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اینٹی کرپشن ساہیوال کا سول جج کے ہمراہ کامیاب چھاپہ ،10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اے ایس آئی گرفتار ‘ مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیسچوکی ہڑپہ کے انچارج مرزا سلیم نے ملک اشرف سے ایک مقدمہ کی تفتیش کیلئے 55ہزار روپے بطور رشوت لی اور 10ہزار روپے مزید رشوت طلب کرلی جس پر ملک اشرف نے اینٹی کرپشن حکام ساہیوال کو اطلاع کردی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا اکرم نے سول جج حماد رضا کی زیرنگرانی میں کچہری کے قریب چھاپہ مار کر مذکورہ اے ایس آئی کو 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے گرفتارکرلیا ۔ پولیس تھانہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :