Live Updates

گیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہاکی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:20

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہاکی سیریز اوپن 17 تا 22 دسمبرلاہورمیں کھیلی جائے گی جس کے انتظامات کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ،انتظامات کو ایک دو روز میں حتمی شکل دیدی جائے گی، انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ میں میزبان ملک پاکستان سمیت نیپال، افغانستان، قازقستان، ازبکستان کی ٹیمیں شریک ہونگیں،انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہتر انعقاد کیلئے ٹیکنیکل آفیشلز کی تعیناتی کردی گئی ہے، اس سیریز کا مقصد گیم ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد اور تھرڈ ورلڈ ممالک میں کھیل کے رجحان کو فروغ دینا ہے،انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات