اٹک،ریلوے کی ناجائز طور پر قبضہ کی گئی زمینوں کی واگذاری کے لیے آپریشن شروع

جمعرات دسمبر 21:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی پاکستان ریلوے کی ناجائز طور پر قبضہ کی گئی زمینوں کی واگذاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹک میں بھی ریلوے زمین کو ناجائز تجاوزات مافیا اور قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے لیے پاکستان ریلوے نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آپریشن کے موقع پر ریلوے حکام اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ آپریشن اٹک شہر اور مضافات میں ریلوے کی زمینوں پر قائم تجاوزات کو توڑدیا گیا۔ لوگوں کے گھروں کے آگے بنی ہوئی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عوام رضاکارانہ طور پر ریلوے اراضی کو چھوڑ دیں۔