Live Updates

راولپنڈی،حضورپاک ﷺ کی حیات مبارکہ تمام بنی انسان کے لیے ضابطہ اخلاق ہے،شیخ راشد شفیق

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہاہے کہ نبی پاک ﷺ کی بتا ئی ہوئی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کر دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنواری جاسکتی ہے حضورپاک ﷺ کی حیات مبارکہ تمام بنی انسان کے لیے ضابطہ اخلاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیںتمام مکاتب فکر کے علماء کرام اورہم سب نے مل کر اس مقصد کو پورا کرنے میں حکومت کی رہنمائی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام تراختلاف کو بالائے طاق رکھ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ملک میں امن و امان اور مستحکم پاکستان کے لیے علماء کرام اپنا کردار ادا کریںان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی پریس کلب میںزونل سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرپیر نقیب الرحمان ،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بابر سلطان گوندل،سٹی نائب صدر تحریک انصاف عمر بٹ،زونل خطیب مفتی عنایت الرحمن،ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی،پیراظہار بخاری، شوکت جفری،ڈسٹرکٹ خطیب جہلم مولانا طارق محمود جشتی ،مولانا حق نواز ،عبدالرحیم عباسی ،پاسڑ عادل مسیح گل سمیت دیگر مکاتب فکر کے جید علماء کرام سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ نبی پاکﷺ کے اسوہ حسنہ نہ صرف امت مسلمہ بلکہ تمام نبی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بابر سلطان گوندل نے کہا کہ سیرت نبیﷺ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں کی برابرشرکت پر ان کا مشکور ہوں-انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف سیرت النبی کی محافل نہ صرف ربیع الاول میں بلکہ سارا سال سجانے کے انتظامات کر رہا ہے۔

اس موقع پر اظہار حسین بخاری نے کہا کہ وہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے مذہبی آزادی کے خلاف بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر جتنی مذہبی آزادی اقلیتوں کو حاصل ہیں اتنی پوری دنیا کے کسی دوسرے خطہ میں نہیں - اس موقع پر پاسٹر عادل مسیح گل نے کہا کہ ٹرمپ کااقلیتوں کے حوالے سے بیان درست نہیں پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہی- اس موقع پر مولانا حق نواز راحت گوندل،شوکت جعفری ،عبدالرحیم عباسی سمیت دیگر علمائاکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تما م مکتبہ فکر کے علماء کرام کو متفق ہو کر باہمی اختلافات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات