وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی سردار سکندر سے ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:26

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے گزشتہ روز سالار ہاوس پر جا کر سابق صدر و سابق وزیر اعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان سے ملا قات کی ۔ملاقات کا سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیرمال سردارفاروق سکندرخان، سابق وزیر سردار محمد نعیم خان ، راجہ عارف خان ، سابق امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف ، ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل راجہ ایوب ، چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمد خان،ڈی جی ملک ذوالفقار،صدریوتھ ونگ ن لیگ آزادکشمیر ملک حنیف ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردار مظہر اقبال ،ایکوا کشمیر واٹر کے ملک محمد الیاس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے سربراہان بھی موجود تھے ۔