10 سے 15دنوں میں ٹرینوں میں ٹریکر کی سہولت فراہم کر دی جائے گی

پاکستان ریلویز نے 3ماہ میں 25کروڑ روپے کا تیل بچایا ،ْوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:56

10 سے 15دنوں میں ٹرینوں میں ٹریکر کی سہولت فراہم کر دی جائے گی
لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ بددیانتوں کو انجام تک پہنچایا جائے ۔ وہ ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈکواٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر دیگر ریلوے افسران بھی موجود تھے، وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں کوئی بھی مجھ سے سینئر سیاستدان نہیں ،ْ مجھے کلاشنکوف کے کیس میں 7سال قید سنائی گئی ،ْ کسی نے 3سال تک بھی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے تھے۔

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت دن رات محنت کر رہی ہے ،ْ انہوں نے آصف علی زرداری کے حوالے سے سوال پر کہا کہ فالودے والے کا کیس بھی آیا تو لگ پتہ جائے گا، ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 10سے 15دنوں میں ٹرینوں میں ٹریکر کی سہولت فراہم کر دی جائے گی ،ْ جس سے یہ پتہ چلایا جا سکے گا کہ کونسی ٹرین کہاں پہنچی،انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے 3ماہ میں 25کروڑ روپے کا تیل بچایا ،ْ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس سے فیول کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے بات چیت چل رہی ہے ،ْ 23دسمبر کو رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی کے لئے چلے گی ،ْ 25دسمبر کو کنٹینر فریٹ ٹرین چلائی جائے گی جبکہ 25جنوری کو دوسری فریٹ ٹرین چلے گی اسی طرح 23مارچ سے پہلے چار فریٹ ٹرینیں چلانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ کھاد کی سپلائی ٹرین کے ذریعے شروع ہو چکی ہے 11 ٹرینیں کھاد کی سپلائی پر لگا دی گئی ہیں ،ْ انہوں نے کہا کہ ہیڈکواٹرز لاہور میں کنٹرول روم کو جدید بنانے کی کوشش کی جائے گی ،ْ انہوں نے کہا کہ شدید فوگ کی صورت میں راولپنڈی لاہوراور کراچی کیلئے ٹرین سٹینڈ بائی ہوںگی ،ْ انہوں نے کہا کہ رواں سال وی وی آئی پی ٹرین چلانے کی خواہش ہے جو فائیو سٹار ہوٹل چلائیں ،ْ اس حوالے سے انہوں نے رابطہ بھی کیا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں ماہ ایم ایل ون پر فیصلہ ہو جائے گا جو وزیراعظم کریں گے اس سے تمام کراسنگز ختم ہو جائیں گی اور ٹریک کی فینسنگ بھی ہو جائے گی ،ْ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا کمال تب ہوگا جب فریٹ ٹرینوں کی تعداد 20ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ اس وقت ریلوے ٹریک پر جتنی گنجائش ہے اتنی اضافی کوچز لگا کر ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 4ہزار ہارس پاور کے انجن بھی ٹریک پر لائے جائیں ،ْ بدقسمتی سے ماضی میں ریلوے میں تباہی ہوئی اور صرف خریداری پر توجہ دی گئی ،ْ انہوں نے کہا کہ 2انڈین لوکوموٹیو ٹرائیل کے لئے منگوائے گئے تھے جو کھڑے ہیں اس وقت 4لوکوموٹیو خراب کھڑے ہیں اور 30ویسے کھڑے ہیں ،فیصلہ کیا ہے کہ ان کو ٹریک پر لایا جائے۔