سکھر ، پاکستان کی عوام دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کیساتھ کھڑی ہے،سید شفقت علی شاہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندہ کے رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئیدہشت گردوں کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی عوام دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کیساتھ کھڑی ہے اگر دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستا ن میں دہشت گردی کر کے عوام کے حوصلے کمزور کر کرسکتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایم ایل ف سکھر سیکریٹریٹ میں کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا ایڈوکیٹ شفقت شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے مسقبل کے معماروں کو نشانہ بنا کر ملک اور سکیورٹی ادروں کا حوصلا ٹوڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بر میں جاری تعلیی سرگرمیاں ملک دشمن کو پیغام دی رہیے ہیں کے قوم کے عزم میں کوئی تبدیلی نہی آئی ہے۔

(جاری ہے)

شہدائ کی قربانیاں رائیگاں نہی جائیگی۔ پی ایم ایل ف لیگ رہنما سید شفقت علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پشاور آرمی پبلک اسکول سانحہ کو چار برس بیت چکے ہیں۔ قوم کے دل پر لگائے جانیوالے زخم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں کیونکہ سانحہ میں ملک کے ننھنے معصوم بچوں اور اساتذہ کو بڑی بے دردی سے شہید کیا گیا تھا۔آج پوری قوم شہدا ئ اے پی سی کو خراج عقیدت و تحسین پیش کر کے دشمنوں کو پیغام دے رہی ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ایڈوکیٹ شفقت شاہ کا کہنا تھا کہ شہدائ اے پی سی کی دی جانیوالی قربانیوں کے باعث ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نمیاں کمی ہوئی ہے اور اورپاک افواج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کیساتھ ملک کی عوام دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔