Live Updates

حالیہ ضمنی انتخاب میں لاہور کی نشست جیتنے والے ملک اسد کھوکھر کو بڑا انعام

پی پی 168 سے رکن صوبائی اسمبلی بننے والے ملک اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 16:24

حالیہ ضمنی انتخاب میں لاہور کی نشست جیتنے والے ملک اسد کھوکھر کو بڑا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :حالیہ ضمنی انتخابات کے نتیجے میں پی پی 168 لاہور سے رکن صوبائی اسمبلی بننے والے ملک اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جولائی 2018 کے عام انتخابات میں خواجہ سعد رفیق نے 2 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا۔خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 131 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 سے حصہ لیا۔

این اے 131 میں انہیں کانٹے دار مقابلے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم وہ پی پی 168 کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔تاہم اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے این اے 131 کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو خواجہ سعد رفیق نے بھی ایک بار پھر این اے 131 سے قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا 14 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں خواجہ سعد رفیق نے فتح حاصل کرلی اور ایک بار پھر وہ قومی اسمبلی کا حصہ بن گئے جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا جس پر13دسمبر کوضمنی انتخابات منعقد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد کھوکھر کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا خالد قادری سے ہوا تھا۔الیکشن کے نتیجے کے مطابق ملک اسد کھوکھر نے رانا خالد کو شکست دے کر پنجاب اسمبلی تک رسائی حاصل کر لی تھی۔رانا خالد کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست بھی انکو کامیابی سے ہمکنار نہ کروا سکی۔ملک اسد کھوکھر ضمنی الیکشن جیتنے کا بڑا انعام دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔لک اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔                                 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات