اے پی ایس سمیت تمام شہداء کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں ،ْشہباز شریف

قوم کی اجتماعی سوچ نے دہشت گردی کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کیا ،ْء میں ہونے والے سانحہ کا غم آج بھی قوم کے دل اور یاد میں زندہ ہے ،ْ بیان

اتوار 16 دسمبر 2018 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ اے پی ایس سمیت تمام شہداء کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں ،ْقوم کی اجتماعی سوچ نے دہشت گردی کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کیا ،ْء میں ہونے والے سانحہ کا غم آج بھی قوم کے دل اور یاد میں زندہ ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہاکہ 2014ء میں ہونے والے سانحہ کا غم آج بھی قوم کے دل اور یاد میں زندہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ معصوم بچوں کا لہو بہاکر ظلم وبربریت کا سفاک باب لکھاگیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ آج کا دن دہشت گردی کے خلاف یک جہتی کا دن ہے ۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں پوری قوم، سیاسی وعسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف تاریخی فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قوم کی اجتماعی سوچ نے دہشت گردی کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کی قربانیوں سے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ شہباز شریف نے کہاکہ مسلح افواج، رینجرز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اے پی ایس سمیت تمام شہداء کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دعاہے کہ اللہ تعالی شہداء کو بہترین اور اعلی درجات عطافرمائے، غمزدہ خاندانوں کو صبرجمیل دے