یوتھ فورم فارکشمیر کی جانب سے شہدائے اے پی ایس کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب

اتوار 16 دسمبر 2018 19:10

لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردی کے واقعہ میں جام شہادت نوش کرنے والے معصوم طلبہ کی یاد میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تقریب میںسینکڑوں بچوں نے شرکت کی اور شہدائے اے پی ایس پشاور کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کہا کہ دنیا میں امن کے قیام اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ہماری قوم کی مائوں بہنوں ،بیٹیوں ،بوڑھوں اور جوانوں کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جرات اور بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،اے پی ایس پشاور کے معصوم بچوں کی قربانی رنگ لائیگی ان معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،انشاء اللہ پاکستان بین الااقوامی برادری میں عزت و وقار سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور ہم پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیر سمیت پوری دنیا میں امن کے پیامبر بن کر ابھرینگے۔