آصف زرداری جیل جانے کی تیاری کریں، نعیم الحق

زرداری اور ان کے ساتھیوں کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے، 300ارب روپے سندھ کا بجٹ کھا گئے، 100ارب جعلی اکاؤنٹس سے ملک سے باہر بھیجے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ردعمل

اتوار 16 دسمبر 2018 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں سندھ حکومت نے 300ارب روپے کا بجٹ کھا لیا اور 100 ارب روپے جعلی اکاؤنٹس کے زریعے ملک سے باہر بھیجے ان خیالات اظہار نعیم الحق نے آصف علی زرداری کی ٹنڈوالہ یار کی تقریر کے ردعمل میں نجی ٹی وی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی حکومت نے پاکستان تاریخ میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں آصف زرداری کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے انہوں نے 100 ارب روپے جعلی اکاؤنٹس زریعے ملک سے باہر بھیجے ہیں اور 300ارب روپے سندھ کا بجٹ بھی کھا گئے ہیں اس کے علاوہ یہ سندھ کے ہر تھانے اور محکمہ جات میں حصہ بھی وصول کرتے ہیں اب آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے اس لئے آصف زرداری حکومت پر تنقید کے بجائے جیل جانے کی تیاری کریں۔

۔