شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں
کمیونٹی ویلفیئر انیشیٹوز کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کی یاد میںتقریب سے مقررین کا خطاب
اتوار 16 دسمبر 2018 21:40
(جاری ہے)
تقریب میں اراکین پارلیمنٹ شیخ راشد شفیق ایم این اے، چیئرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد عارف عباسی، چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود، اے پی ایس پشاور کے طالب علم عبداللہ ،اعلی فوجی و سول حکام‘ سول سوسائٹی کے نمائندوں، والدین طلباء و طالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
بریگیڈیر شہزاد تنویر نے کہاکہ 16 دسمبر کو سکوت ڈھاکہ کے افسوسنا ک سانحہ کے بعد آرمی پبلک سکول کے سانحے نے جو قوم کو زخم دیئے اس کے بعد افواج پاکستان نے ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے ایک نئے عزم و استقلال کے ساتھ آپریشن شروع کیا اور ففتھ جنریشن وار کو ناکام بنایا۔ رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 16 دسمبرپاکستان کی تاریخ میں وہ یادگار دن ہے جسے اے پی ایس پشاور کے بچوں کی قربانیوں کی وجہ سے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ ہم دکھی ضرور ہیں لیکن اے پی ایس کے بچوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں جس کے سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج نے دہشت گردوں کو قلع قمع کرکے ملک کا امن بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کا تمام کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے جس نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ کمیونٹی ویلفیئر انیشیٹوز(CWI) کی سربراہ یاسمین فاروقی نے کہا کہ 16 دسمبر کو دہشت گردوں نے پاکستان کے دل پر حملہ کیا جس نے پوری قوم کو خون کے آنسو رولایا اور اس جنگ میں ہمارے بچوں نے جام شہادت نوش کرکے عظیم قربانی کی داستان رقم کی جس کے نتیجے میں ملک میں امن قائم ہوا۔انہوںنے اس سلسلے میں افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر زویا نے اپنے خطاب میں آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کے المناک سانحے کو یاد کرتے ہوئے شہید بچوں کے والدین کی حوصلے کو سراہا جن کے جگر گوشوں نے ملک وقوم کیلئے عظیم قربانی دے کر اپنا نام قومی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر کردیا۔ مقامی سکولوں کے بچوں نے اس موقع پر اے پی ایس کے سانحے کے متعلق سکولوں کے طلباء و طالبات نے تقاریرکے علاوہ ٹیبلوز پیش کرکے اے پی ایس پشاور کے بچوں کی عظمت کو سلام پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.