وزیراعظم آزاد کشمیر کا رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار کا دورہ

وزیراعظم کو قائد ملت کے مزار کی تزئین و آرائش سے متعلق بریفنگ دی گئی

پیر 17 دسمبر 2018 19:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کو قائد ملت کے مزار کی تزئین و آرائش سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت حسین،سیکرٹری پی پی ایچ ادریس عباسی،سیکرٹری لبریشن سیل منصور قادر ڈار،سیکرٹری ٹو پی ایم اعجاز احمد خان ،ایڈوئزر ایم & ای پی این ڈی طارق محمود،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز راجہ خالدسلیم،ڈی جی سینٹرل ڈیزائن افتخار کیانی ،ڈی جی لبریشن سیل فدا کیانی،ڈپٹی ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان ،پریس سیکرٹری راجہ وسیم خان ، معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق سمیت اعلی حکام نیشرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سینٹرل ڈیزائن افتخار کیانی نے وزیراعظم کو بتایا کہ قائد ملت کے مزار کو آپ کی ہدایات کے مطابق شایان شان بنانے کیلیے اس کی ازسر نو تعمیر نو و تزئیں و آرائش کی جائے گی۔انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ مزار کے احاطے میں نئی تعمیرات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق مزار کی ری ڈیزائینگ کے ساتھ ساتھ دفاتر کی تعمیر ،مسجد ،بیگم صاحبہ کی لحد کی از سر نو تعمیر،گیٹ ،لان ،کانفرنس ہال بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مزار میں کشمیری فن تعمیر کو خاص اہمیت دی جائے گی۔اس موقع پر وزیراعظم نے سینٹرل ڈیزائن میں بعض تبدیلیوں کے احکامات دئیے۔انہوں نے کہا کہ مزار کی جالیوں اور مین گیٹ کو دیودار کی لکڑی کا بنایا جائے۔وزیراعظم نے لائیبریری کے سائز میں۔بھی تبدیلی کے احکامات دئیے۔انہوں نے اس موقع پر سیکرٹری لبریشن سیل اور ڈائریکٹر اطلاعات سے آج مزار پر ہونے والے پروگرام کی تفصیل پوچھی اور ہدایت کی کہ دونوں محکمے کل مزار پر ہونے والی تقریب کیلیے تمام ضروری اقدامات کریں۔بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے مزار پر حاضری دی اور دعا کی۔وزیراعظم کی آمد کا سن کو مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی وزیراعظم ان میں گھل مل گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

متعلقہ عنوان :