جامعہ کشمیر، مستحق طلبہ کی تعلیمی مشکلات کا خاتمہ ممکن بنائیں گے،
یو ایس ایڈکی جانب سے اسکالر شپس ملنے کے بعد طلبہ پر سکون ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، وائس چانسلرڈاکٹر کلیم عباسی
منگل 18 دسمبر 2018 20:26
(جاری ہے)
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے ورکشاپ میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جامعہ کشمیر کے 99طلبہ اسکالر شپ سے استفادہ کر رہے ہیں، USAIDکے تحت 23.134ملین روپے ضرورت مند طلبہ کو تقسیم کیئے جا چکے ہیں، اس موقع پر پاکستان میں امریکی عوام کی جانب سے تعلیمی ترقی کیلئے بنائے گئے پراجیکٹ کے پروگرام کوارڈینٹر کے علاوہ جامعہ کشمیر کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائر یکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق، چیف لائبریرین پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد،ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس ڈاکٹر بشارت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مراد حسین بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسکالر شپ کے حصول کے بعد پہلے سے بہتر انداز میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں اور ملک وملت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے وطن عزیز کی ترقی میں نوجوان نسل کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی میں علم کی راہ میں رکاوٹوں کے باوجود جن لوگوں نے جہد مسلسل کی ،انہوں نے زمانے میں اپنا اور اپنے تعلیمی اداروں کا نام روشن کیا، USAIDکی جانب سے مستحق اور ذہین طلبہ کو تعلیمی اخراجات میں معاونت یقینا ایک بڑا کام ہے ،جس پر ہم امریکی عوام کے شکر گزار ہیں، اس موقع پر ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس ڈاکٹر بشارت نے اپنے خطاب میں ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شریک وائس چانسلر اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ان طلبہ کیلئے تعلیم کے مواقع مہیا کیے جنکے پاس وسائل نہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.