سید علی گیلانی کی سرینگر کے ہسپتال میں آنکھ کی سرجری

بدھ 19 دسمبر 2018 14:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی سرینگر کے ایک ہسپتال میں دائیں آنکھ کی سرجری کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کو منگل کو آنکھوں کے معائنے کے لیے چھانہ پورہ سرینگر میں فلورینس ہسپتال کے شارپ سائٹ سینٹر لے جایا گیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ ممتاز ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے حریت چیئرمین کے کئی ٹیسٹ کئے اور ان کی دائیں آنکھ کی سرجری کی۔سرجری کے بعد سید علی گیلانی کو مکمل آرام کے مشورے کے ساتھ ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ معائنے کا مشورہ دیا ہے۔