آئندہ دو سے تین دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 22 دسمبر 2018 22:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہیگی اور پیرسے بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کٴْہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں (رات/صبح) کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محمکہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑی۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت: سکردو منفی11،گوپس منفی07، استور، ہنزہ،کالام منفی06،کوئٹہ منفی 05، قلات،گلگت منفی 04، بگروٹ،راولاکوٹ، دیر، بونجی میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔