سلیکٹڈ حکومت کومضبوط، اپوزیشن کو کمزورکیا جارہا،ترجمان بلاول بھٹو

3بارمنتخب وزیراعظم کوسزا سنانا افسوسناک، پرویز مشرف، شوکت عزیز، علیمہ خان، علیم خان، جہانگیرترین اور دیگرکیخلاف کیوں جے آئی ٹی نہیں بنائی جاتی؟ ہر فورم پر اپنا مقدمہ لڑیں گے، این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم ختم نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان چیئرمین پی پی مصطفی نوازکھوکھرکی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 دسمبر 2018 19:23

سلیکٹڈ حکومت کومضبوط، اپوزیشن کو کمزورکیا جارہا،ترجمان بلاول بھٹو
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ 3 بار منتخب وزیراعظم کوسزاسنانا افسوسناک ہے، پرویز مشرف، شوکت عزیز،علیمہ خان ، علیم خان ، جہانگیرترین اور دیگرکیخلاف کیوں جے آئی ٹی نہیں بنائی جاتی؟سلیکٹڈ حکومت کو مضبوط کیا جارہا ہے، ہر فورم پر اپنا مقدمہ لڑیں گے، این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم ختم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر اپوزیشن کا صفایا کیا جارہا ہے۔ یہ کیسا احتساب ہے؟ پیپلزپارٹی کے کارکنان میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔26 دسمبر کو بلاول بھٹو زرداری آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو مضبوط اور اپوزیشن کو کمزور کیا جارہا ہے۔ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ہر فورم پر اپنا مقدمہ پیش کریں۔ مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم ختم نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف آزاد ہے جبکہ 3 بار منتخب وزیراعظم کو سزا دی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کو عدالت نے پھر سزا سنائی ہے۔ اسی عدالت نے پہلے بھی چار وزراء اعظم کو سزائیں سنائیں۔علیمہ خان ، علیم خان ، جہانگیرترین اور دوسروں کا احتساب کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟ شوکت عزیزکیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

اسی طرح پرویز مشرف اور شوکت عزیز کیخلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی؟ ہر اپوزیشن رہنماء کے کیس میں جے آئی ٹی بنا دی جاتی ہے۔ واضح رہے سابق صدر آصف زرداری کی کرپشن اور منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس میں ملوث ہونے سے متعلق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر آج سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر سابق صدر آصف زرداری کو طل کرلیا ہے۔ جبکہ عدالت میں جے آئی ٹی رپورٹ پر چھبیس دسمبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔