پیپلزپارٹی کی قیادت کو کوئی جھکا ،ڈرا نہیں سکتا،آصف زرداری
جیالوں کوگھبرانے کی ضرورت نہیں،اردومیں اس لیے بات کرتاہوں کہ اسلام آباد میں گونگے،بہرے،اندھے لوگ بیٹھے ہیں،صوبوں کو 18ویں ترمیم میں حق دے کرکیا غلطی کی ہے؟سندھ کو اس کا حق کیوں نہیں دیا جاتا؟سابق صدر آصف زرداری کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 دسمبر 2018 14:54
(جاری ہے)
ہم نے صوبوں کو خودمختاری دے کرکیا برا کیا ہے؟ آصف زرداری نے کہا کہ بھئی میں میری کوئلے کی کانیں نہیں ہیں۔
میں اکیلا ترمیم کربھی نہیں سکتا۔ہم حکومت میں لوگوں کی خدمت کیلئے آتے ہیں ہم اپنی خدمت کیلئے نہیں آتے۔ لوگوں کو جوڑنے سے پاکستان مضبوط بنے گا۔انہوں نے کہا کہ جس قوم کو اپنا حق لینا آتا ہوں اس کو کوئی جھکا نہیں سکتا۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔انشاء اللہ عوام کی قیادت کو کوئی ڈرا نہیں سکتا،کوئی جھکا نہیں سکتا۔ اسی طرح سابق صدر مملکت آصف زرداری نے گزشتہ روز بھی گڑھی خدا بخش میں خطاب کرتے ہوئے حکومت کے سیاسی انتقام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے ہمیں پھر للکارا ہے۔میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو میرا اور بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہے اس کو تم کیا ڈراؤ گے؟ان سب کو ہم اکیلے ہی مقابلہ کریں گے۔ کسی اور پارٹی میں ہمت نہیں کہ ان کا مقابلہ کرے۔ ہم مقابلہ کریں گے۔بق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ان سے سودنوں میں کچھ نہیں ہوا۔ جنہوں نے کام کرنا ہوتا ہے ان کیلئے 100دن بہت ہوتے ہیں۔میں نے سودنوں میں اٹھارویں ترمیم کا کام کیا۔ میں نے مشرف کو نوکری سے نکال دیا ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا۔انہوں نے کہا کہ سوائے ٹی پر بکواس کرنے کے ان کو اور کچھ نہیں آتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم ان سے مقابلہ کریں گے اور جمہوری طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے دوبارہ ٹھپے مار کران سے الیکشن جیتیں گے۔کیونکہ ان سے حکومت چلائی نہیں جارہی۔سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ میں ان کوبتاتا ہوں لیکن ان کو سمجھ نہیں آرہی۔یہ نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ سن سکتے ہیں۔ ہم ان کا عدالتوں ،پارلیمنٹ اور باہر مقابلہ کریں گے،یہ جہاں سے شروع کریں گے ہم وہاں پر ختم کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.