Live Updates

وزیراعظم کے خلاف کیس سسٹم کی توہین ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

فواد چوہدری نے نیب سے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس ختم کرنے کا مطالبہ کر ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 جنوری 2019 20:16

وزیراعظم کے خلاف کیس سسٹم کی توہین ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیب سے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس ختم کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس سسٹم کی توہین ہے۔تفصیلا ت کے مطابق نیب اس وقت کافی متحرک ہو چکی ہے۔ایک جانب شریف خاندان کے خلاف متعدد کیسسز نیب میں زیر سماعت ہیں تو متعدد لیگی رہنماوں کے خلاف بھی کافی انکوائریاں چل رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن اس سب کو احتساب کی بجائے انتقام کا نام دے رہی ہے۔تاہم اسی نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں کو بھی نرغے میں لے لیا ہے۔بابر اعوان کے خلاف تحقیقات شروع ہو چکی ہیں جبکہ مالم جبہ اراضی کیس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر عاطف خان کو بھی طلب کیا جا چکا ہے،اسی نیب میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بھی ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال کا کیس موجود ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس کیس میں عمران خان نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں یہانتک کہ نیب نے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد بھی وزیر اعظم کو طلب کیا ہوا ہے۔تاہم وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے نیب میں موجود کیس کو وزیر اعظم عمران خان اور سسٹم کی توہین قراردے دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہنیب کی جانب سے کیسز رکھنا وزیراعظم اور پاکستان کے سسٹم کی توہین ہے۔نیب کو وزیراعظم کے خلاف کیس ختم کرنا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر کے خلاف کیسز توہین نہیں۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر بنائے گئے نیب کیس پر دنیا ہنس رہی ہے۔                                                                                
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات