وزیر اعظم آزاد کشمیر کی اسلام آبادپریس کلب کے نو منتخب عہدیداروںکو مبارکباد

جمعہ 11 جنوری 2019 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر شکیل قرار،جنرل سیکرٹری انور رضا،نائب صدر راجہ خلیل،خزانچی صغیر چوہدری ،جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی سمیت تمام نئے منتخب ہونیوالے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ شکیل قرار جیسی سینئر اور آزمودہ شخصیت صحافیوں کے بنیادی مسائل حل کرنے اور آزادی صحافت کیلیے اپنے پیشروں کے کام کو مزید آگے بڑھائے گی۔انہوں نے نومنتخب ارکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :