پی ٹی آئی حکومت کیلئے آئندہ تین چارمہینے انتہائی اہم قرار
حکومت کو آئے تقریباًچھ ماہ ہونے کوہیں، اب عوام انتظار نہیں کریں گے،عوام مہنگائی سے بیزارہیں، اگر حکومت منی بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئی توسیاسی مخالفین کی چھٹی کے ساتھ عوامی حمایت بھی حاصل کرسکتی ہے۔ سیاسی ماہرین کی رائے
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 جنوری 2019 12:11
(جاری ہے)
وزیراعظم نے اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور انتظامیہ کوعلاج ومعالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم نے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس بھی لیا ہے،انہوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ پرسوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیز کے مینجنگ ڈائریکٹرز کومعطل کردیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے مسائل حل کرنے کا وعدہ کررکھا ہے،عوامی شکایات کافوری ازالہ کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کوحکومت سنبھالے ابھی صرف چھٹا مہینہ ہے لیکن انہوں نے اس قلیل عرصے میں ہی حکومتی امور ہوں، خارجی یا پھرداخلی معاملات ہوں ،ہر محاذ پر خود کومنوانا شروع کردیا ہے،شایداب وہ کنٹینرسے نیچے اتر آئے ہیں اوراپوزیشن کیخلاف احتساب کاگنڈاسا فی الحال غائب کردیا ہے،جس سے ان کی سیاسی پختگی کا بھی بخوبی اندازہ ہوتا ہے، اقتدار کے نشیب وفراز،حکومت کی راہ میں حائل رکاوٹیں، چیلنجز،اتحادیوں کے نخرے،عوامی مسائل حل کرنے کی جستجو،اور ملک وقوم کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کاعزم ہی ہے کہ انہوں نے اپوزیشن کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے یہ کام وزراء کے سپرد کردیا ہے۔جس کووفاقی یا صوبائی وزراء بخوبی نبھا بھی رہے ہیں۔عوامی یا جمہوری حکومت کیلئے سب سے بڑا اور مشکل کام عوام کی توقعات پرپورا اترنا ہوتا ہے، تاکہ عوام نہ صرف حکومتی کارکردگی کے گیت گائے بلکہ آئندہ الیکشن میں بھی ان کو بھرپور مینڈیٹ دے کر منتخب کرے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.