زیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں ابرآلودموسم اوربالائی سندھ کے متعدد علاقوں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 16:59

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) پنگریو اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں ابرآلودموسم اوربالائی سندھ کے متعدد علاقوں میں ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثرہوگئے ہیں گزشتہ روز پنگریو اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں بادل چھائے رہے اورسردہوائیں چلتی رہیں گزشتہ روزعلی الصباح علاقے کے مختلف شہروں قصبوں اوردیہاتوں میں ہلکی بونداباندی ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی سردی کی شدت میں اضافے کے باعث طلبہ وطالبات.ملازمت پیشہ افراداورمحنت مزدوری کرنے والوں کو شدیدمشکلات اورپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اوراسکولوں.نجی اورسرکاری دفاترمیں حاضری معمول سے کم رہی جبکہ تجارتی اورکاروباری مراکز پربھی ویرانی چھائی رہی سردی میں اضافے کے باعث گرم ملبوسات اورخشک میوہ جات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ابرآلودموسم اوربونداباندی کا سلسلہ ایک روزمزید جاری رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت مزیدبڑھنے کا خدشہ ہے

متعلقہ عنوان :