قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس (آج) شام چار بجے ہوگا

اتوار 13 جنوری 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس (آج) پیر کی شام چار بجے ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ،ْ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت ایم ایم اے فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے مشاورت کریں گی۔ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے فی الحال کوئی عندیہ نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی رہنمائوں کے الگ الگ اجلاس بھی طلب کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی دوبڑی جماعتیں نواز شریف کے جیل میں ناسازی طبیعت اور جے آئی ٹی رپورٹ پر احتجاج کریں گی۔ذرائع نے بتایا کہ مہنگائی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نیب کارروائیوں اور دیگر معاملات پر شہباز شریف خورشید شاہ اور دیکر ارکان بات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ پر عدالتی فیصلے کے باوجود بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ نے نام نہ نکالنے پر پیپلز پارٹی سخت موقف اختیار کریگی۔ ذرائع کے مطابق عرب امارات کے ولی عہد کے دورہ دورانیہ پر حکومتی رہنماؤں کے مختلف بیانات کا معاملہ بھی اپوزیشن اٹھائیگی۔