Live Updates

امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد

زلمے خلیل زاد 19 جنوری تک پاکستان قیام کریں گے اور اہم ترین ملاقاتیں بھی کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 14 جنوری 2019 23:34

امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 جنوری 2018ء) :امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد 4 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب دیا تھا، بعد ازاں امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں افغانستان میں قیام امن اور افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر مدد بھی طلب کی تھی۔

تاہم اب امریکی صدر نے پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تناو ختم ہوا ہے۔کچھ روز قبل منظر عام پر آنے والی خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے ساتھ جلد ملاقات کے منتظر ہیں جب کہ پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کابینہ اجلاس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کے آغاز پر ہی پاکستان کے لیے امریکہ کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوویت یونین کے افغان جنگ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوویت یونین نے افغانستان آنے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے وہاں حملہ کیا تھا لیکن افغانستان میں لڑتے لڑتے وہ خود دیوالیہ ہو گیا کیونکہ افغان جنگ انتہائی سخت تھی۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ افغانستان میں پاکستان کو لڑنا چاہئیے، وہ بھی اسی خطے میں موجود ہے تاہم اب امریکہ طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے۔

اپک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد 15 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔ زلمے خلیل زاد 19 جنوری تک پاکستان میں رہیں گے، اس دوران وہ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز بھی زلمے خلیل زاد کے ہمراہ ہونگی۔ امریکی نمائندہ خصوصی باقاعد وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات بھی کریں گے۔اس دورے میں مخلتف امور زیر بحث آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات