تبوک کے گورنر فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کا شکار کھیلنے چاغی پہنچ گئے

منگل 15 جنوری 2019 17:04

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) سعودی صوبے تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کا شکار کھیلنے چاغی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جب وہ اپنے خصوصی طیارے میں دالبندین ایئرپورٹ پہنچے تو پہلے سے وہاں موجود وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی،صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ سمیت مقامی سیاسی و قبائلی رہنماؤں اور سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود نے اپنے طیارے سے اتر کر تمام میزبانوں سے مصافحہ کیا اور پھر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر شکاری دوستوں کے ہمراہ یک مچھ کے قریب صحرائی علاقے میں قائم اپنے کیمپ چلے گئے۔ گورنر تبوک کی آمد کے موقع پر دالبندین ایئرپورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی جہاں پولیس، لیویز فورس، فرنٹیئر کور، بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے جوان تعینات رہے۔