Live Updates

سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہونے والا ہے ، فاطمہ بھٹو کو گورنر لگایا جائے گا

پیپلزپارٹی سے متعلق سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے بڑی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جنوری 2019 11:07

سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہونے والا ہے ، فاطمہ بھٹو کو گورنر لگایا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ بلوچستان میں جام کمال کو پی ٹی آئی کی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مینگل صاحب کے اُمیدوار کو سینیٹ کے الیکشن میں شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مزید مضبوط ہونے والی ہے۔ سب لوگ دن گنتے جائیں، سندھ حکومت اگلے دو ماہ میں گر جائے گی ۔

کیونکہ وزیراعلیٰ سندھ نیب کیسز میں مطلوب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس جس کے ہاتھ خون یا کرپشن سے لدے ہوئے ہیں ان کے پلے اب کچھ نہیں رہے گا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کا صفایا ہونے جا رہا ہے کیونکہ وہاں کسی کو کوئی رعایت نہیں ملنے والی۔ پروگرام میں موجود سعید قاضی نے کہا کہ جس طرح شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی اس سے ایک بات تو صاف ظاہر ہے کہ ان کا ایک ہی طبقہ ہے اور ان کی آپس میں کی جانے والی ہر لڑائی جعلی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے ایک دوسرے کے خلاف دئے جانے والے تمام بیانات جعلی اور دو نمبر ہیں کیونکہ جب پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ ہم تمہارا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ باہر وہ آگئے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ فاطمہ بھٹو جن کا بھٹو خاندان سے سو فیصد تعلق ہے۔ ان کو سندھ کی گورنر لگانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ بھٹو کے لیے اب عمر کی شرط بھی نہیں ہے کیونکہ ان کی عمر اتنی چکی ہے کہ وہ گورنر کا عہدہ سنبھال سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں تبدیلی لانے کی کوششوں میں ہے۔ حکومتی اراکین نیب کیسز کو بنیاد بنا کر بارہا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات