نئے سال (2019ئ)کی پہلی پانچ روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم شروع
5 سال سے کم عمر کی3کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے گی
پیر 21 جنوری 2019 15:46
(جاری ہے)
حکام نے بتایا کہ دسمبر کے مہینے میں کراچی، پشاور، بنوں، لاہور، راولپنڈی، قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے سیمپل لیے گئے جن کے ٹیسٹ پولیو وائرس کے لیے پازیٹو نکلے ہیں۔
وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو تدارک بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر سے پولیو وائرس کے پھیلائو کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہے اور اس کے لیے کم پھیلائو کے سیزن کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی کوششوں کو سراہا اورتوقع ظاہر کی کہ نئے سال کی پہلی مہم کے موقع پر وہ اس لعنت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نجات کے عزم کے ساتھ اپنی بھرپور کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کی نگرانی میں پاکستان پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی پوری ٹیم ملک گیر سطح پر اعلی معیار کی مہم کے ذریعے اس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر نے تیاریوں اور ویکسینیشن مہم کی مقامی ٹیموں کی معاونت کے لیے 50 سے زائد ماہرین تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیو کے خاتمہ کے عالمی پروگرام(جی پی ای آئی) کے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ(ٹی اے جی) نے حالیہ تکنیکی جائزہ کے دوران پاکستان کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے اور مزید بہتری کے لئے سفارشات دی ہیں اور کہا ہے کہ یہ سفارشات پروگرام کی اولین ترجیح ہونی چاہیئں۔ان سفارشات میں پولیو وائرس کی تصدیق والے علاقوں میں ہر اس بچے تک پہنچنا جس تک پولیو ویکسین نہیں پہنچ سکی ہے اور پولیو ورکرز کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہیں۔ نیشنل سنٹر کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے کہا کہ ہم پولیو وائرس کو شکست دینے کے لئے تمام خلاء مسلسل پر کررہے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے بچائو کے لئے پر عزم ہیں اور وہ بار بار کی پولیو سے بچائو کی مہم کے دوران ہر مرتبہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے میں تعاون کر رہے ہیں۔ یہ پولیو وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور بچوں میں پولیو وائرس کے حملے سے لڑنے کے لئے بھر پور مدافعت پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.