Live Updates

تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے درمیان اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نعیم الحق

حکومت سے پانچ ماہ میں تمام مسائل کے حل کی توقع نہیں کی جا سکتی،حکومت نظام چلانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 21 جنوری 2019 21:00

تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے درمیان اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اختلافات کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنیوالی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باتیں صرف افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت نظام چلانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ میڈیا میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے درمیان اختلافات کے حوالے سے گردش کرنیوالی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں صرف افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر میں (آج)منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور (ق) لیگ کے رہنماء چوہدری مونس الٰہی سے ملاقات کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعت کو اگر کوئی تحفظات ہیں تو ملاقات میں اس پر بات ہو گی اور کوئی مسئلہ ایسا نہیں جسے حل نہ کیا جا سکتا ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے صرف پانچ ماہ میں تمام مسائل کے حل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نظام چلانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات