Live Updates

وزیراعظم سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار

یہ واقعہ انسانی المیہ ہے اس کو مثالی بنائیں گے۔اپوزیشن کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہیں۔اپوزشین اپنے ممبرز دینا چاہئے تو دے سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ساہیوال کے واقعے پر پیش کی گئی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 جنوری 2019 16:50

وزیراعظم سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پالیمانی پارٹی اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ سانحہساہیوال پر رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے‘۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ واقعہ انسانی المیہ ہے اس کو مثال بنائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر میں بھی اس واقعے سے متعلق اپ ڈیٹ لیتا رہا اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہیں۔اپوزشین اپنے ممبرز دینا چاہئے تو دے سکتی ہے۔تاہم ابھی تک اس متعلق ضتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا‘رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی افسروں کو قتل کا ذمے دار قرار دے دیا گیا جبکہ سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور انکی بیٹی بے گناہ ثابت ہوئے ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسروں کو تبدیل کردیا گیا جبکہ 2 افسروں کو معطل بھی کردیا گیا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کرلیں اور مسقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات طلب کی گئی ہیں.دوسری جانب وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرنے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ہیں، اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی. وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ، اس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے. اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمر آج قومی اسمبلی اجلاس میں منی بجٹ پیش کریں گے موجودہ حکومت کا یہ دوسرا منی بجٹہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات