کراچی میں رات گئے بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

محکمہ موسمیات نے 29اور 30جنوری کو مزیدبارش کی پیشگوئی کردی

ہفتہ 26 جنوری 2019 13:43

کراچی میں رات گئے بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2019ء) کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بوندا باندی نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے بونداباندی نے ایک بار پھر بارش کی امید پیدا کر دی، محکمہ موسمیات نے 29اور 30جنوری کومزیدبارش کی پیشگوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

شہر قائد کے مختلف علاقوں گزشتہ شب نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبہار، لسبیلہ، گارڈن، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، نمائش، صدر،آئی آئی چندریگرروڈ اور اطراف میں ہلکی بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہوگیاجبکہ صبح سویرے آسمان کا مطلع صاف ہو گیا اور دھوپ نکل آئی ہے۔

۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے جبکہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ صبح اور شام کے وقت مزید بوندا باندی کا امکان ہے موسم کا حال بتانے والے پہلے ہی شہر میں بارش کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کرچکا ہے۔