تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

چئیرمین میونسپیل کمیٹی صفدر آباد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 فروری 2019 14:19

تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری 2019ء ) تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئیر وزیر عبدالعلیم خان کی چئیرمین میونسپیل کمیٹی صفدر آباد خالد محمود کی ملاقات ہوئی ہے۔خالد محمود نے کونسلرز کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جب کہ پی پی 143سے سرفراز ڈوگر نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ہے۔

سیف اللہ مغل،راشد جٹ،مہر مدثر اقبال،شیخ امجد اور ڈاکٹر عباس بھی تحریک انصاف کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست ٹی ٹوئیٹی یا ون ڈے نہیں ہے۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑاجھٹکا لگاتھا ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے 14 اضلاع کے بلدیاتی ضلع ناطمین نےتحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

14 ضلع ناظمین وزیراعظم عمران خانسے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ : اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے ہتک آمیز روہے سے تنگ آ کر ان کے ملازمین بھی ان کا ساتھ چھوڑنے لگے ہیں۔ چند ماہ میں دو سکیورٹی چیف آفیسرز کرنل ریٹائرڈ موسیٰ، میجر ریٹائرڈ عامر حفیظ،اسٹاف آفیسر ٹو حمزہ شہباز رانا فرحان اور ڈرائیور شوکت نے بھی مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

حمزہ شہباز کے ساتھ 6 سال تک کام کرنے والے رانا فرحان نے بھی ہتک آمیز رویے پر کنارہ کشی اختیار کر لی اور استعفیٰ دے دیا جبکہ گاڑی صاف نہ ہونے پر جب حمزہ شہباز نےڈرائیور کو ڈانٹا تو ڈرائیور شوکت بھی نوکری چھوڑ کر واپس جہلم چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازکے توہین آمیز رویے کی وجہ سے ہی کوئی زیادہ دیر ان کے ساتھ کام نہیں کرتا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حمزہ شہباز کے ہتک آمیز رویے سے تنگ آ کر پارٹی رہنماؤں سید زعیم حسین قادری اور چودھری وسیم قادر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

گذشتہ دنوں ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر کو بوتل مارنے کے بعد شہباز شریف کے صاحبزادے نے دو روز قبل مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما میاں جمیل کو تھپڑ رسید کردیا۔یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے اندر سابق وزیراعلٰی پنجاب اور پارٹی صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف بغاوت عروج پکڑتی جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما شکایت کر چکے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی عمر سے بڑے رہنماؤں کی عزت نہیں کرتے۔ حمزہ شہباز کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سلوک ہتک آمیز ہے۔