
وزیرصحت پنجاب نے غیر حاضری پرایم ایس قصورپتوکی ہسپتال کومعطل کردیا ،
ضلع اوکاڑہ میں موبائل ہسپتال فوری فعال کرنے کا حکم ہسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات اورلواحقین کومددرگارماحول کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر صحت کا مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ ،مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا ، صفائی و دیگر انتظامات کا بھی جائرہ
ہفتہ 2 فروری 2019 14:00

(جاری ہے)
یاسمین راشد نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات اورلواحقین کومددرگارماحول کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،صوبہ بھرکے مختلف ہسپتالوں کااچانک دورہ کرکے مریضوں اورلواحقین کیلئے دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کوہسپتالوں میں بہترین بنیادی طبی سہولیات دیناحکومت کی اولین ترجیح اورذمہ داری ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا ۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن ،ایم ایس رائے نیاز ، ڈی سی مریم خان ، سی ای او ڈاکٹر عبدلمجید اور چوہدری طارق ارشاد بھی موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اوکاڑہ ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی ، لیبر روم ، سرجیکل وارڈ ، آپریشن تھیٹر اور پناہ گاہ کا دورہ کرکے طبی سہولیات او ر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالو ں میں مریضوں کو معیاری طبی سروس دینے کیلئے جلد خالی سیٹوں پر ڈاکٹرز کی تعیناتی کردی جائے گی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہیلتھ دوست پالیسی کے تحت شعبہ صحت کے لئے چار ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں،پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ،تمام ہسپتالو ں میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام ہسپتالو ں میں بڑے شہروں کی طرح معیاری طبی سہولیات کے یکساں معیار کو یقینی بنانے کیلئے جلد ہیلتھ پالیسی کا اعلان کیاجائے گا ،ہیلتھ پالیسی کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں ہیلتھ کارڈز کے ذریعے ساڑھے تین لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت دی جائے گی ۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.