وفاقی حکومت نے سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے ملک بھر سے تمام سروسز سے وابستہ 167 افسروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

کورس بیک وقت لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کراچی کی نیشنل مینجمنٹ کالجز میں 25فروری سے شروع ہو گاجو 14جون تک جاری رہے گا

ہفتہ 2 فروری 2019 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) وفاقی حکومت نے سینئر مینجمنٹ کورس کے لئے ملک بھر سے تمام سروسز سے وابستہ 167 افسروں کے ناموں کا اعلان کر دیا،کورس بیک وقت لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کراچی کی نیشنل مینجمنٹ کالجز میں 25فروری سے شروع ہو گاجو 14جون2019تک جاری رہے گا۔گریڈ19سے گریڈ20 میں ترقی کے لئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پنجاب میں تعینات افسروں کے نام سامنے آ گئے۔

حکومت پنجاب کے کیپٹن (ر) ظفر اقبال،ڈاکٹر انیلہ سلمان، راجہ خرم شہزاد عمر ، ساجد ظفر ڈال،اور اقبال حسین کو کورس کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔سیکرٹریٹ گروپ کے حبیب اللہ(راولپنڈی )، انفارمیشن گروپ کی بشری بشیر ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ایس اے لاہور کے نام بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس سروس کے منصور الحق رانا ،ثاقب آل محمود ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالہ،اویس احمد اے آئی جی آپریشن پنجاب،علی جاوید انور ملک اے آئی جی کمپلینٹ لاہور کے نام شامل ہیں۔

کمرشل ٹریفک گروپ ریلوے سے مسز صائمہ ببشیر ڈپٹی چیف آپریٹنگ سپریٹنڈنٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر،سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے نام شامل ہیں۔ریلوے سے مشتاق احمد ڈپٹی چیف انجینئر نارتھ ہیڈ کوارٹر لاہور، الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ریلوے سے خرم میمن کے نام شامل ہیں۔ سگنل اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے اعجاز احمد نسیم جوائنٹ ڈائریکٹر پاکستان ریلوے والٹن اکیڈیمی و دیگر کے نام بھی شامل ہیں۔