Live Updates

پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ رب العزت کا انعام ہیں، وزیراعظم

بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح ہی بلند نہیں ہو گی ، برف پگھل کر دریاؤں کا حصہ بھی بنے گی، عمران خان کا ٹوئٹ

ہفتہ 2 فروری 2019 19:54

پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ رب العزت کا ..
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ رب العزت کا انعام ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ ہماری پیداوار خصوصاً بارانی فصلوں کیلئے یہ بارشیں بالکل بروقت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح ہی بلند نہیں ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاؤں کا حصہ بھی بنے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات