امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر 5فروری یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبہ اور قومی وقار کے ساتھ منایا جائے گا

جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی قائدین ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی کشمیرریلیوںکی قیادت کریں گے‘قیصر شریف

ہفتہ 2 فروری 2019 20:16

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر 5فروری یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبہ اور قومی وقار کے ساتھ منایا جائے گا، جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی قائدین ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی کشمیرریلیوںکی قیادت کریں گے ۔

اس سلسلہ میں مرکز جماعت سے مرکزی و صوبائی ذمہ داران کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے ، امیر جماعت اسلامی سندھ محمدحسین محنتی امیر حلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمن بھی ان کے ہمراہ ہونگے لیاقت بلوچ ،امیرالعظیم اورذکر اللہ مجاہد لاہور میں میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر طارق سلیم اورمولانا عبدالاکبرچترالی اسلام آباد میں ،حافظ محمدادریس فیصل آباد،راشد نسیم ملتان میں،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ سیالکوٹ میں ،حافظ ساجد انور شیخوپورہ میں ،اظہر اقبال حسن ساہیوال میں ،وقاص انجم جعفری سرگودھا میں ،ڈاکٹر وسیم اختر بہاولپور میں ،زبیر احمد گوندل گوجرانوالا میں ،سینیٹر مشتاق احمد خان پشاور میں ،پروفیسر محمد ابراہیم ایبٹ آباد میں ،اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ سکھر میں ،ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی حیدر آباد میں ،مولانا عبد الحق ہاشمی کوئٹہ میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت کریں گے ۔

(جاری ہے)

آزاد جموں و کشمیر کی قیادت ریلیوں اور مظاہروں کے حوالے سے اپنا شیڈول جاری کرے گی۔